‘کامیاب جوان پروگرام کے تحت خواتین کے لیے 25 ارب روپے مختص’

712

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے نوجوان خواتین سے کامیاب جوان پروگرام سے مستفید ہونے کی درخواست کی ہے، حکومت نے منصوبے کے لیے 100 ارب روپے میں سے 25 ارب روپے نوجوان خواتین کے لیے مختص کر رکھے ہیں۔

مذکورہ پروگرام سے متعلق ایک تقریب سے خطاب میں عثمان ڈار نے بتایا کہ ایک ہزار خواتین کو 500 ملین روپے دیے گئے اور ان خواتین نے اپنے کام بھی شروع کر دیے ہیں۔ معاونِ خصوصی نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مالی رسائی کے علاوہ تکنیکی تعلیم اور سکِل ڈویلپمنٹ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

ہنرمند پاکستان کے تحت 50 ہزار نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، کلائوڈ کمپیوٹنگ کی تربیت دینے کا ہدف

نوجوانوں کی فلاح کے منصوبے کامیاب جوان پروگرام کے فیز ٹو کو منظوری مل گئی

انہوں نے کہا کہ مذکورہ پروگرام کے تحت اب تک تعلیم یافتہ نوجوانوں کو 1.3 ارب روپے دیے جا چکے ہیں، “حکومت ملک میں مؤثر انداز میں کاروبار میں آسانی لانے پر کام کر رہی ہے اور آئندہ تین ماہ کے اندر ٹیکسز میں مزید چھوٹ دی جائے گی”۔

عثمان ڈار نے کہا کہ محصولات عوام کی دولت ہے اور یہ شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر نوجوانوں میں تقسیم کی جائے گی، دنیا بھر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار نوکریاں فراہم کرنے کا ذریعہ ہیں اور مذکورہ کاروباروں کے تحت 10 لاکھ نوکریاں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک بھر کے معاشی نظام میں ماہر اور تربیت یافتہ نوجوانوں کو نوکریاں پیدا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here