یورپی یونین کی جانب سے پابندی کے باعث پی آئی اے کو بھاری مالی نقصان

کراچی میں پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 کے گرنے کے بعد قومی ائیر لائن میں بڑی تعداد میں جعلی ہوابازوں کے کام کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس پر یورپی یونین، امریکا اور برطانیہ نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی لگادی تھی

646

اسلام آباد: جعلی ہوابازوں کا معاملہ سامنے آنے کے بعد یوری یونین کے جانب سے پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائنز پر لگائی جانے والی پابندی قومی ائیر لائن کے لیے شدید مالی نقصان کاباعث بننے لگی۔

اس حوالے سے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کی بندش سے ائیرلائن کو 280 ملین روپے کا نقصان ہوا ہے۔

تاہم قومی ائیر لائن برطانیہ کے لیے چلائی جانے والی پروازوں کی مدد سے 520 ملین روپے کا منافع کمانے میں کامیاب رہی۔

یہ بھی پڑھیے:

پی آئی اے کے ہوٹل روز ویلیٹ کے لیے 142 ملین ڈالر کی منظوری

 ٹرمپ نیویارک میں واقع پی آئی اے کا روز ویلیٹ ہوٹل خریدنا چاہتے ہیں 

پارلیمان کے ایوانِ زیریں کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر ہوابازی غلام سرور خان کا اپنے تحریری جواب میں کہنا تھا کہ رواں برس کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گرنے کی وجہ سے ائیر لائن کی شہرت کو کافی نقصان پہنچا ہے اور اس کے مسافروں کی تعداد میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

انکا بتانا تھا کہ یورپی سیکٹرمیں قومی ائیر لائن کا ریونیو 1.41 ارب روپے جبکہ اسکا خرچہ 1.69 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

یو کے ریجن میں پی آئی اے نے 5.81 ارب روپے کا ریونیو کمایا جبکہ اس ریجن میں ا سکے اخراجات کا مالی حجم 5.31 ارب روپے رہا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here