چینی کمپنی کا پنجاب میں سولر انرجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

رائزن انرجی پنجاب میں سولر پینلز کی تیاری کا بھی جائزہ لے، ہر ممکن سہولت دیں گے، میاں اسلم اقبال، رائزن انرجی کے جنرل منیجر گروڈن گاﺅ کی ملاقات

596

لاہور: چین کی معروف کمپنی نے پنجاب میں سولر انرجی منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم قبال سے چینی کمپنی رائزن انرجی کے جنرل منیجر گروڈن گاﺅ نے ملاقات کی۔

پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات کے دوران پنجاب میں شمسی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بات چیت ہوئی۔

میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجا ب میں سولر انرجی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعدد چینی کمپنیوں نے پنجاب میں مختلف شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کر رکھی ہے، رائزن انرجی کمپنی شمسی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائے، چینی کمپنی کو سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن سہولت دیں گے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ چین کی رائزن انرجی کمپنی پنجاب میں سولر پینلز کی تیاری کا بھی جائزہ لے، پنجاب سرمایہ کار ی بورڈ کے ڈائریکٹرز بھی ملاقات میں موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here