اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹریڈنگ کارپوریشن کو گندم درآمد شروع کرنے کی اجازت دے دی

518

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کو گندم کی درآمد شروع کرنے کی اجازت دے دی، وقتاً فوقتاً چھوٹے ٹینڈرز کے ذریعے مطلوبہ مقدار میں گندم درآمد کی جائے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو کابینہ ڈویژن میں وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں حکومتی اور نجی شعبہ کے ذریعے گندم کی درآمد کی ضرورت پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ گندم کی فراہمی ایک اہم معاملہ ہے، ملک میں مناسب نرخوں پر وافر مقدار میں گندم کی فراہمی ضروری ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان وقتاً فوقتاً چھوٹے ٹینڈرز کے ذریعے مطلوبہ مقدار میں گندم کی درآمد شروع کرے گی تاکہ ملک میں مناسب نرخوں پر گندم کی دستیابی اور اضافہ سٹرٹیجک ذخائر کو برقرار رکھا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here