وزارت خزانہ کا نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کی فروخت کا اعلان

668

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے روایتی نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کی فروخت کا اعلان کر دیا۔

وزارت خزانہ کے ترجمان نے سوموار بتایا کہ روایتی نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کے ایجنٹ بینکوں کے ذریعہ فروخت کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل)، یونائٹڈ بینک لمیٹڈ (یوبی ایل)، مسلم کمرشل بینک لمیٹڈ (ایم سی بی)، بینک الفلاح، سٹینڈرڈچارٹرڈ بینک پاکستان اور سامبا بینک میں روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ رکھنے والے افراد اپنے بینکوں کے این پی سی پیج پر جا کر نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس خرید سکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ عنقریب نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کا شریعہ کمپلائنٹ ورژن بھی متعارف کرایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here