رواں برس اگست میں کاروں کی فروخت میں زبردست اضافہ

گزشتہ برس اگست میں مسافر کاروں کے 9 ہزار 126 جبکہ اس سال کے آٹھویں ماہ میں 9 ہزار 885 یونٹس فروخت ہوئے، ہنڈا کی گاڑیوں کی سیل میں اضافہ جبکہ ٹیوٹا اور سوزوکی کو رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں فروخت کی کمی کا سامنا رہا

602

اسلام آباد:  رواں برس اگست میں کاروں کی فروخت میں گزشتہ برس کے اسی عرصہ کی نسبت 8.31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ برس اگست میں کاروں کے 9 ہزار 126 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ رواں سال کے آٹھویں ماہ میں 9 ہزار 885 یونٹس فروخت ہوئے۔

تاہم جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ یعنی جولائی اور اگست میں مسافروں کی تعداد گزشتہ برس کے اس عرصے سے معمولی کم رہی۔ مالی سال 2019ء کے پہلے دو ماہ میں 20 ہزار 094 جبکہ مالی سال 2021ء کے اس عرصے میں کاروں کے 20 ہزار 800 یونٹس فروخت ہوئے۔

پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچورنگ ایسوی ایشن کے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ یعنی جولائی اور اگست میں ہنڈا سوک اور سٹی کے مشترکہ طور پر چار ہزار 190 یونٹس فروخت ہوئے جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی نسبت 64 فیصد زائد ہے۔

تاہم اس عرصے میں ٹیوٹا کرولا کی فروخت رواں مالی سال 49.8 فیصد کم رہی، گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں اس گاڑی کے 1 ہزار  727 یونٹس فروخت ہوئے تھے مگر رواں مالی سال جولائی اور اگست میں اس کے صرف 867 یونٹس ہی فروخت ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے:

ہنڈائی نشاط موٹرز لمیٹڈ نے پاکستان میں  ٹکسن گاڑی متعارف کروادی

حکومت نے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے پُرزوں کی درآ مد پر کسٹم ڈیوٹی کم کردی

اسی طرح سوزوکی کلٹس کی فروخت بھی رواں برس جولائی اور اگست میں گزشتہ برس کی نسبت 0.8 فیصد کم رہی۔ رواں برس اس گاڑی کے 2 ہزار 477 جبکہ گزشتہ برس 2 ہزار 497 یونٹس فروخت ہوئے۔

ویگن آر کے ساتھ بھی ایسا ہی معاملہ رہا اور رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں اس کے 1 ہزار 299 جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصے میں 1 ہزار 488 یونٹس بکے۔

سب سے زیادہ دھچکا سوزوکی آلٹو کی فروخت کو لگا جس کے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 4 ہزار 547 یونٹس جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے میں 8 ہزار 19یونٹس فروخت ہوئے۔ یوں رواں مالی سال جولائی اور اگست کے مہینوں میں گزشتہ برس کی نسبت اس کے یونٹس کی فروخت 43.3 فیصد کم ہوئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here