موبائل فون بند رکھیں اور کمائی کریں

1092

اسلام آباد: اب آپ موبائل فون بند رکھنے پر بھی کمائی کر سکتے ہیں، طلباء کی ڈیجیٹل فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے والی دبئی کی ٹیک سٹارٹ اَپ ”لاک اینڈ سٹاک“ نے پاکستان میں کام شروع کر دیا۔

لاک اینڈ سٹاک مختلف مراعات کے ذریعہ طلباء کو موبائل فون کے استعمال کی لت سے دور رکھنے کےلئے کام کر رہی ہے۔

فری موبائل ایپلی کیشن طلبا کو موبائل کو ایک منٹ کےلئے لاک کرنے پر ایک ”چابی“ فراہم کرتی ہے اور طلبا کے پاس جمع ہونے والی چابیاں مزیدار کھانوں کی خریداری پر رعایت کے علاوہ مختلف مقامی و غیر ملکی برانڈز سے شاپنگ میں سہولیات کے علاوہ دنیا بھر کی بہترین یونیورسٹیوں میں داخلہ کے لئے سکالرشپس، روزگار اور انٹرن شپ کے حصول میں استعمال کی جا سکتی ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں 2017ء میں کام کا آغاز کرنے کے بعد سے موبائل ایپ کے تحت 50 ہزارطلبا و طالبات نے مشترکہ طور پر اپنے موبائل فونز کو 558 سال کے مساوی آف لائن رکھا ہے۔

لاک اینڈ سٹاک کے شریک بانی اور سی ای او کریگ فرنینڈس نے کہا ہے کہ موبائل استعمال کرنے کی لت نوجوانوں میں زیادہ ہے اور16 تا 18 سال کے طلبا و طالبات گھنٹوں کے حساب سے اپنا قیمتی وقت موبائل فونز پر بلا ضرورت صرف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نوجوان طبقہ کو موبائل فون کی لت سے تحفظ فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here