حکومت قومی مفاد میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق بلز کی جلد منظوری دے گی،وزیراعظم عمران خان

646

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق بلز لانے کے لیے جلد قانون سازی کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پارلیمانی مشیر ڈاکٹر بابر اعوان کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس میں ایک اجلاس کے دوران ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی سیمت کراچی ٹرانسپورٹیشن پلان اور دیگر پارلیمانی مسائل پر بات چیت کی، اجلاس میں وزیراعظم کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سیاسی لاپرواہی کی وجہ سے کراچی کی صورتحال ابتر ہوئی، کراچی میں ترقیاتی کام وفاقی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے، وہ کراچی کی بہتری کے لیے فنڈز فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج: ’62 فیصد فنڈز وفاق، 38 فیصد صوبہ خرچ کرے گا‘

پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی ’وائیٹ لسٹ‘ میں لانے کیلئے آٹھ بل تیار

ایف اے ٹی ایف سے متعلق دو بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور

بابر اعوان نے کراچی کے شہریوں کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لیے عمران خان کے عزم کو سراہا، اس سے قبل وزیراعظم نے کہا تھا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق بلز قومی مفاد کا معاملہ ہے اور وہ ہر قیمت پر سینیٹ میں یہ مذکورہ بلز پاس کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کے وفد اور حکومتی اتحادی جماعتوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ اپوزیشن جماتیں صرف اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیے اکٹھی ہوئی ہیں، عوام کے سامنے ملکی سلامتی سے متعلق ایف اے ٹی ایف بلز کی مخالفت کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کو بے نقاب کریں گے، کسی کرپٹ رہنما کو این آر او نہیں ملے گا، دھمکیاں دینے والے عناصر کے سامنے نہیں جھکوں گا۔

یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ سینیٹ میں حکومت کی جانب سے ایف اے ٹی ایف، اینٹی منی لانڈرنگ (دوسری ترمیم) بل 2020 پاس کرنے کے لیے پیش کیا گیا تو اپوزیشن جماعتوں نے اس بل کو ناکام بنانے کی کوشش کی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here