‘ہنرمند پاکستان’ کے تحت 50 ہزار نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، کلائوڈ کمپیوٹنگ کی تربیت دینے کا ہدف

789

اسلام آباد: ‘ہنرمند پاکستان’ کے تحت ایک لاکھ نوجوانوں کو ہائی ٹیک اور روایتی فنی نوعیت کے کورسز کرانے کے لیے رجسٹریشن شروع کر دی گئی۔

اس پروگرام کا مقصد 50 ہزار نوجوانوں کو تربیتی کورسز کرانے سے پاکستان میں فنی تربیت رکھنے والی افرادی قوت کی تعداد میں اضافہ میں مدد ملے گی اس کے کے علاوہ 50 ہزار نوجوانوں کو ہائی ٹیکنالوجیز میں تربیت دی جائے گی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی سے بات کرتے ہوئے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (این اے وی ٹی ٹی سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر خان نے کہا کہ ہنرمند پاکستان کے پہلے مرحلے کے تحت رجسٹریشن کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

کامیاب جوان پروگرام سے متعلق ادارے کی مستقبل میں کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پسماندہ علاقوں میں 50 ہزار نوجوانوں کو ویلڈنگ، پلمبرنگ، ڈریس میکنگ، کوکنگ، الیکٹریش اور دیگر تربیتی کورسز کرائے جا رہے ہیں جن کا دورانیہ چھ ماہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

سی پیک اتھارٹی کا نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

نوجوانوں کی فلاح کے منصوبے کامیاب جوان پروگرام کے فیز ٹو کو منظوری مل گئی

ڈاکٹر ناصر نے کہا کہ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نے پہلے مرحلے کے تحت ابھی تک 20 ہزار نوجوانوں کو رجسٹرڈ کر لیا ہے، یہ نوجوان پہلے ہی ایک ماہ کے لیے تربیتی کورس مکمل کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے کے لیے پسماندہ علاقوں سے 30 ہزار نوجوانوں کی رجسٹریشن 15 ستمبر کے بعد کی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں ایسے کورسز  کی تربیت دینے کیلئے 280 اداروں نے عزم ظاہر کیا ہے، اسی طرح حکومت نے 50 ہزار نوجوانوں کو آرٹیفشل انٹیلی جنس، روبوٹکس اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی تربیت دینے کا ہدف بھی مقرر کر رکھا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here