’کورونا ویکسین کی تقسیم شروع کرنے کی تیاری کریں‘

611

واشنگٹن: امریکہ میں صحتِ عامہ سے متعلق امور کے نگران ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) نے ملک کی تمام 50 ریاستوں کے حکام سے کہا ہے کہ وہ یکم نومبر سے کورونا وائرس کی ویکسین کی تقسیم شروع کرنے کی تیاری کریں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سی ڈی سی کی جانب سے ریاستوں کو یہ گائیڈ لائنز 27 اگست کو جاری کی گئی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ڈی سی کی جانب سے ویکسین کی تقسیم سے متعلق جس تاریخ کا انتخاب کیا گیا ہے اس کے دو روز بعد امریکہ میں صدارتی انتخاب ہونا ہے۔

ریاستوں کے گورنرز کو ارسال کردہ چار صفحات پر مشتمل میمو میں سی ڈی سی نے صحت کے مقامی محکموں اور حکام سے کہا ہے کہ وہ ویکسی نیشن شروع کرنے سے متعلق اپنے منصوبوں کا ابتدائی خاکہ یکم اکتوبر تک تیار کرلیں۔

خبر رساں ادارے بلوم برگ کے مطابق سی ڈی سی نے رابطہ کرنے پر مذکورہ میمو پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here