1100 ارب کا ”ٹرانسفارمیشن پلان“کراچی کے عوام کی زندگیاں بدل دے گا: اسد عمر

995

کراچی : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ 1100 ارب روپے کے ”ٹرانسفارمیشن پلان“ سے کراچی کے لوگوں کی زندگی بدل جائے گی۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں 300 ارب روپے کی مختلف ترقیاتی سکیموں کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے 2 تا 3 سال کے عرصہ میں مکمل ہوں گے۔ واٹر سپلائی منصوبہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں واٹر سپلائی کے لئے 92 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اسد عمر نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی منظم انداز میں فراہمی کو یقینی بنانے کی ذمہ دار ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کا کام اگلے سال تک مکمل کر لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت کی معاونت سے سڑکوں کے منصوبوں کے فنڈز صوبائی حکومت کو فراہم کئے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here