نیٹ ویئرز کی برآمدات میں 20.42 فیصد اضافہ

570

اسلام آباد: جولائی 2020ء کے دوران پاکستان کی نیٹ ویئرز کی برآمدات میں 20.42 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران برآمدات سے 31  کروڑ 57 لاکھ ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ جولائی 2019ء کے دوران برآمدات کا حجم 26 کروڑ 21 لاکھ 59 ہزار ڈالر رہا تھا۔

اس طرح جولائی 2019ء کے مقابلہ میں جولائی 2020ء کے دوران نیٹ ویئرز کی ملکی برآمدات میں 20.42 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پی بی ایس کے مطابق بیڈ ویئرز کی برآمدات 25.30 فیصد اضافہ سے 19 کروڑ 40 لاکھ 89 ہزار ڈالرکے مقابلہ میں 24 کروڑ 31  لاکھ 96  ہزار ڈالر تک بڑھ گئیں۔

اسی طرح تولیہ کی برآمدات بھی 6 کروڑ 41 لاکھ 4 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں 7 کروڑ 78 لاکھ 23 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں۔

مزید برآں جولائی 2019ء کے مقابلہ میں جولائی 2020ء کے دوران خیموں، ترپالوں اور کینوس کی برآمدات بھی 155.86 فیصد کے نمایاں اضافہ سے 46 لاکھ 92  ہزار ڈالر کے مقابلہ میں ایک کروڑ 20 لاکھ 5 ہزار ڈالر تک بڑھ گئیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here