آڈیٹر جنرل پاکستان ہنگامی بارشوں کے لیے حکومتی تیاریوں سے متعلق آڈٹ کنڈکٹ کرے گا

621

اسلام آباد: آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) نے کراچی میں ہنگامی بارشوں سے متعلق حکومتی ایجنسیوں کی تیاریوں پر خصوصی آڈٹ کنڈکٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

حکام نے کہا ہے کہ آڈٹ کا مقصد کراچی میں حالیہ نکاسی آب کے نظام کے لیے مختص کیے گئے فنڈز کی جانچ پڑتال اور ان فنڈز کے استعمال کو پرکھ کر یہ جانچنا ہے کہ آیا کہ نکاسی آب کے لیے مناسب مالی اور انسانی وسائل کی دستیابی اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے لیے ان فنڈز کو صحیح جگہ استعمال کیا گیا یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

کراچی میں بارشیں، ریسٹورنٹ انڈسٹری مشکلات کا شکار، نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ

’کراچی کے ترقیاتی بجٹ کی عدلیہ کی زیر نگرانی آزادانہ تحقیقات کی جائیں‘

یہ آڈٹ ٹیم کراچی میں سیلابی پانی کی نکاسی آب کی کلئیرنس کے اخراجات کا معائنہ کرے گی۔ یہ ٹیم 2017-2018 اور 2019-2020 کے لیے بارشوں کی ہنگامی صورتحال میں حکومت کی جانب سے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لے گی۔

حکام نے مزید بتایا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، چھ اضلاع کی کراچی میں میونسپل کارپوریشن، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور کراچی کے پانچ کینٹونمنٹ بورڈز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے یہ آڈٹ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here