‘ ملک میں رواں برس بجلی سے چلنےوالی بسوں کی اسمبلنگ شروع ہوجائے گی’

مقامی سطح پر ای بسوں کی پیداوارتین سال بعد شروع ہوگی، اسلام آباد کو مکمل طور پر ای ٹرانسپورٹ سے لیس کردیا جائے گا : فواد چودھری

1234

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بجلی سے چلنے والی بسوں کی ملک میں اسمبلنگ  اگلے سال سے شروع ہوجائے گی۔

 ایک نیوز کانفرنس میں بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر ای بسوں کی پیداوار تین سال میں شروع ہوگی۔

اس موقع پر انہوں نے اسلام آباد کو ای ٹرانسپورٹ سے مکمل طر پر لیس کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

انکا کہنا تھا اکہ اس مقصد کے لیے حکومت رواں برس بجلی سے چلنے والی 120 بسیں منگوا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی منتقلی مؤخر کر دی گئی

پہلا الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشن اسلام آباد میں قائم

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ غیر روایتی فصلوں کی کاشت کے لیے ہائی ٹیکنالوجی فارم قائم کیے جائینگے۔

بھنگ کی کاشت کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پشاور، جہلم، چکوال میں جگہوں کا تعین کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اعلان کیا تھا کہ رواں برس ملک میں بجلی سے چلنےوالی بسیں سڑکوں پر دوڑنا شروع کردیں گی ۔

یہ بات انہوں نے اس سلسلے میں ڈائیو پاکستان اور چینی کمپنی سکائی ویل آٹوموبائل کے درمیان معاہدے کے بعد کہی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here