کرپشن الزامات، ایف بی آر کے 76 افسروں کیخلاف تحقیقات، 10 نوکریوں سے فارغ، متعدد معطل

سٹیزن پورٹل پر ادارے کے خلاف درج کرائی گئی شکایات پر بھی کام شروع، انٹیگریٹی اینڈ پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ کرپشن کے حوالے سے شکایت کے ازالے کے لیے متحرک

939

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرپشن الزامات پر اپنے 76 افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ایف بی آر کے ممبر ایڈمن بختیار خان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ٹیکس ادارے نے کرپشن الزامات پر اپنے 10 افسران کو نوکری سے فارغ جبکہ متعدد کو معطل کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

جولائی تا اگست : ایف بی آر نے ہدف سے 42 ارب روپے زائد ریونیو اکٹھا کرلیا

بینک اپنے اکائونٹ ہولڈرز کی معلومات ایف بی آر کو دینے سے گریزاں

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کرپشن کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دے گا تاہم ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے سابق ممبر کسٹم آپریشنز جواد آغا کو کنٹینر سکینڈل میں کلیر قرار دے دیا ہے۔

پریس بریفنگ سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ سٹیزن پورٹل پر ایف بی آر کے خلاف درج کروائی گئیں شکایات میں سے 365  پر کارروائی کی جا رہی ہے ۔

سٹیزن پورٹل پر ادارے کے سابق سربراہ شبر زیدی  کے دائرہ اختیار سے تجاوز کرنے کی شکایت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سابق چئیرمین ایف بی آر نے انتظامی فیصلے کسی ایک فرد کے لیے نہیں بلکہ تمام بلڈرز کے فائدے میں کیے اور ان کی نیت میں کوئی کھوٹ نہیں تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف بی آر کا انٹیگریٹی اینڈ پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ کرپشن کے حوالے سے شکایت کے ازالے کے لیے بہت متحرک ہے اوریہ مختلف ذرائع جیسا کہ ویب سائٹ، سوشل میڈیا، کال سنٹر کے ذریعے شکایات وصول کررہا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here