یو اے ای کا کاروباری گروپ وائی ٹرائب کے حصص کی خریداری کے لیے متحرک

حماد بن خلیفہ گروپ وائی ٹرائب کے حصص بڑی تعداد میں خریدنا چاہتا ہے، سودے کی مالیت اربوں ڈالر بتائی جارہی ہے، کمپنی کے صارفین کی تعداد میں مسلسل کمی کے باعث تاحال کوئی ڈیل فائنل نہیں ہوئی

709

کراچی : متحدہ عرب امارات کا ایک بڑا کاروباری گروپ حماد بن خلیفہ ڈیپارٹمنٹس آف پراجیکٹس پاکستان میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی وائی ٹرائب کے ساتھ حصص کی بڑے پیمانے پر خریداری کے لیے بات چیت میں مصروف ہے۔

حماد بن خلیفہ گروپ وسطی ایشیا، افریقہ، جنوبی ایشیا میں کام کرتا ہے اور وائی ٹرائب کے حصص کی خریداری کےحوالے سے اس کا کہنا تھا کہ اس چیز سے  گروپ پاکستان کے ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں داخل ہونے کے علاوہ بہتر پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے:

پی ٹی اے نے 24 کمپنیوں کو پاکستان میں موبائل فونز بنانے کی اجازت دے دی

جاز نے سابق فاٹا میں انٹرنیٹ کی فراہمی کا ٹھیکہ حاصل کرلیا

اُدھر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کے ساتھ تنازع کی وجہ سے وائی ٹرائب نے جولائی سے پاکستان میں اپنی سروسز معطل کر رکھی ہیں۔

مزید برآں کمپنی کے کاروبار میں بھی مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے ۔ دسمبر 2015 میں اس کے صارفین کی تعداد دو لاکھ ستر ہزار تھی جو کہ جولائی 2019 میں کم ہوکر 26 ہزار 512 ہوگئی۔

صارفین کی تعداد میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور مئی 2020 میں اس کی خدمات استعمال کرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 245 ریکارڈ کی گئی۔

یہی وجہ ہے کہ حماد بن خلیفہ گروپ کی جانب سے اس کے حصص کی بڑی تعداد کی خریداری کی بات چیت کا ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا تاہم کمپنی کے اندرورنی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سودے کی مالیت لاکھوں ڈالر ہوسکتی  ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here