ورجن اٹلانٹک دسمبر سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان براہ راست پروازیں چلائے گی

یہ پروازیں لندن ہیتھرو ائیرپورٹ سے لاہور، اسلام آباد اور مانچسٹر سے اسلام آباد کے روٹس پر چلائی جائیں گی۔

697

لندن : برطانیہ کی معروف ہوائی کمپنی ورجن اٹلانٹک نے دسمبر 2020 میں انگلینڈ سے پاکستان براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ائیر لائن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ پروازیں لندن ہیتھرو ائیرپورٹ سے لاہور، اسلام آباد اور مانچسٹر سے اسلام آباد کے روٹس پر چلائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے:

کینیڈا کی سب سے بڑی ائیرلائن کورونا سے متاثر، ہزاروں ملازمین نکالنے کا فیصلہ

پی آئی اے کا کراچی سے سکردو کی براہِ راست پروازیں چلانے کا اعلان

کمپنی کے چیف کمرشل آفیسر JuhaJarvinen کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ” پاکستان ہمارے لیے کاروبارکرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہےکیونکہ امریکا اور برطانیہ میں بہت سے پاکستانی رہتے ہیں جو یہاں اپنے پیاروں سے ملنے کے لیے آتے رہتے ہیں، ہمیں اُمید ہے کہ کورونا کے بعد برطانیہ سے پاکستان آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوجائے گا۔

لاہور اور اسلام آباد جانے والوں کا رش سارا سال رہتا ہے اور ہم اپنے مسافروں کو ان مقامات تک پہنچانے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا  کہ وہ آنے والے دنوں  میں پاکستان اور امریکا کے درمیان مسافروں کی تعداد میں اضافہ دیکھ رہے ہیں اور اپنے وسیع نیٹ ورک کی بدولت ورجن اٹلانٹک امریکا جانے اور وہاں سے پاکستان آنے والے مسافروں کو براستہ لندن ہیتھرو ائیرپورٹ سفری سہولیات فراہم کرسکتی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ ورجن اٹلانٹک پاکستانی برآمد کننگان کو تیز اور قابل بھروسہ کارگو کی خدمات بھی فراہم کرے گی جس سے امریکا اور برطانیہ کو ٹیکسٹائل ایکسپورٹس کرنے والے بلخصوص فائدہ اُٹھا سکتے ہیں کیونکہ امریکا کے بعد برطانیہ پاکستانی برآمدکنندگان کےلیے تیسری بڑی منڈی ہے”۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث تین ماہ تک پروازیں بند رکھنے کے بعد ورجن اٹلانٹنک نے بیس جولائی کو اپنا فلائٹ آپریشن دوبارہ بحال کیا ہے اور فی الحال یہ ہانگ کانگ، لاس اینجلس، نیو یارک، شنگھائی اور میامی کے لیے پروازیں چلارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here