اوگرا کی گیس کی قیمتوں میں کمی کی سفارش،حکومت کا انکار

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث گیس کے نرخوں میں دو سے چھ فیصد تک کمی کی سفارش کی تھی مگر حکومت نے گیس کمپنیوں کے نقصانات کے پیش نظر اس پر عمل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

619

اسلام آباد: حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) کی سفارش کے باوجود گیس صارفین کو قیمتوں میں ریلیف نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

اوگرا نے سفارش کی تھی کہ گیس  کی قیمتوں میں دو سے چھ فیصد تک کمی کردی جائے مگر حکومت نے گیس کمپنیوں کے نقصانات کے پیش نظر ایسا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری

اوگرا کا یو ایف جی آڈٹ کے ذریعے گیس کے شعبے کے نقصانات کی تصدیق کا عندیہ

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی غرض سے 14 جولائی کو یہ طے کیا  تھا کہ گیس کی قیمتوں میں دو سے چھ فیصد تک کمی کی جانی چاہیے۔

جس پر حکومت سے عوام کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی گئی مگر وفاقی حکومت نے قیمتیں تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here