اسلام آباد: چین-پاکستان اکانومک کوریڈور (سی پیک) اتھارٹی چئیرمین عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک کے تحت تھر بلاک-1 پر لگائے گئے شنگھائی الیکٹرک منصوبے کے لیے 1100 سے زائد نوکریوں کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سی پیک اتھارٹی چیئرمین نے کہا کہ تھربلاک-1 منصوبےکے لیے تعلیم اور مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے مقامی امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔
اس سے قبل، 15 اگست کو عاصم باجوہ نے سی پیک اتھارٹی کے تحت نوجوانوں کو باصلاحیت اور سماجی فلاح و بہبود کے لیے تین ماہ کے انٹرنشپ پروگرام کا اعلان کیا تھا۔
انٹرنشپ پروگرام 100 نوجوانوں کی نشستوں پر مبنی ہے۔