200 ملازمین میں کووڈ 19 کی تصدیق، ایل جی الیکٹرانکس کی جکارتہ فیکٹری بند

604

جکارتہ: جنوبی کوریا کی کمپنی” ایل جی الیکٹرانکس “ نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ  کے نزدیک واقع اپنی فیکٹری کے 200 کے قریب ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اسے عارضی طور پر بند کردیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جکارتہ کے قریبی علاقے میں واقع اس کے ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل سائن پارٹس بنانے والے کارخانے کے 600 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے قریباً ایک تہائی مثبت آنے پر فیکٹری کو 9 روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دوبارہ پیداواری سرگرمیوں کے آغاز سے قبل ملازمین کے تحفظ کے لیے فیکٹری میں حفظان صحت کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ آئندہ ہفتے ابتدائی طور پر صرف ان ملازمین کو کام پر لیا جائے گا جن کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here