عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری

سنٹرل پاور پرچیسنگ ایجنسی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ایما پر ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 0.86 روپے اضافے کا مطالبہ کردیا

833

اسلام آباد: سنٹرل پاور پرچیسنگ ایجنسی ( سی پی پی اے ) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ایما پر  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) سے بجلی کی قیمت ایک ماہ کے لیے 0.86 روپے بڑھانے کا مطالبہ کردیا ۔ 

اس اضافے کی مانگ بجلی کی پیداواری لاگت میں ہونے والی تبدیلی کی بنا پر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

سائنس دانوں نے رات کے وقت بجلی بنانے والے ’اینٹی سولر‘ پینل بنا لیے

سستی بجلی : حب پاور کمپنی اور حکومتی کمیٹی نے ایم او یو پر دستخط کردیے

 سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 4.40 روپے فی یونٹ تھی جبکہ اس کی  فیول کاسٹ 3.54 روپے فی یونٹ تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نیپرا معاملے پر یکم ستمبر کو سماعت کرے گا اور اگر بجلی کے نرخوں میں اضافے کی درخواست مان لی جاتی ہے تو اس سے پہلے سے ہی مہنگی بجلی خریدنےوالے عوام پر مزید بوجھ پڑے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here