سی ڈی سی، سٹیٹ بینک اوورسیز پاکستانیوں کو سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کی سہولیات فراہم کریں گے

654

کراچی: سینٹرل ڈیپازیٹری کمپنی آف پاکستان (سی ڈی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بدیع الدین اکبر نے کہا ہے کہ اب نان ریزیڈنٹ پاکستانی (این آر پیز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کر سکیں گے اس مقصد کےلیے وہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شروع کیے جانے والے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ منصوبے کی سروسز کو استعمال کرتے ہوئے سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

سی ڈی سی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات دینے کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان کا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ایک درست اقدام ہے۔ بیرون ممالک  مقیم پاکستانیوں کو سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کی اجازت دینے سے سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار کرنے میں مزید آسانی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے:

چین کیساتھ  کاروباری تعلقات کا استحکام اولین ترجیح ہے: وزیراعظم

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کاروباری خواتین کیلئے 2خصوصی سکیموں کا آغاز کر دیا

بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ کے ذریعے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی اجازت سیکیوریٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے ایس ای سی پی اور سٹیٹ بینک کے باہمی تعاون کی کاوشوں کو سراہا جس کے ذریعے یہ اہم سنگِ میل حاصل کیا گیا۔ اس اقدام کے ذریعے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے خواہش مند بیرون ملک پاکستانی موئثر ، محفوظ اور آسان طریقہ کار کے ذریعے سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

سی ڈی سی معلوماتی محورکے طورپر کام کرنے جا رہی ہے جس سے سٹاک مارکیٹ کو بینکوں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

بیرون ملک پاکستانیوں کو سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری شروع کرنے کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ کے علاوہ کسی اضافی چیز کی ضرورت نہیں ہے لہٰذا انہیں صرف اپنے متعلقہ بینک کو سی ڈی سی سے منسلک ہونے کی اجازت دینے کی ضرورت ہوگی۔

اگلے 24 گھنٹوں میں وہ کسی اضافی معلومات یا دستاویزات کے بغیر اسٹاک مارکٹ میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔ سی ڈی سی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نامزد بینکوں کے ساتھ اس منصوبے پر کام کررہی ہے۔

یہ سروس بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ کی فراہمی کے ساتھ دستیاب ہوگی جسے بہت جلد متعارف کرایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here