خیبر پختون خوا : ساڑھے آٹھ ارب روپے سے ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی

صوبائی حکومت نے نجی شعبے کی مدد سے گندم کی درآمد کے لے کمیٹی تشکیل دے دی، دو ماہ میں ملک میں سات لاکھ ٹن گندم پہنچ جائے گی

644

پشاور : خیبر پختون خوا حکومت کا صوبے میں گندم کے بحران پر قابو پانے کے لیے ساڑھے آٹھ ارب روپے کے عوض ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ ۔

وزیراعلی خیبر پختون خواہ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و لوکل گورنمنٹ کامران بنگش کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ نے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو گندم کی درآمد کے لیے نجی شعبے کے ساتھ بات چیت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان 75 ارب روپے میں پندرہ لاکھ ٹن گندم درآمد کرے گی

ٹڈی دل کا حملہ نیا مگر گندم کا بحران تو نیا نہیں!

اس سے پہلے وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو دو لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

اُدھر ذرائع کا پرافٹ اردو کو بتانا تھا کہ آئندہ دو ماہ میں ملک میں سات لاکھ ٹن گندم پہنچ جائے گی جس سے اس کی دستیابی، قیمت اور ذخیرہ اندوزی کے مسائل کے خاتمے میں کافی مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here