حفیظ شیخ کی ایف بی آر کو کارکردگی رپورٹس باقاعدہ جمع کروانے کی ہدایت

فیڈرل بورڈ آف ریونیو سمگلنگ پر نظر رکھے اور قبضے میں لی جانے والی اشیا کی رپورٹ بھی فراہم کرے، انکم ٹیکس ریٹزنز معمالات آسان بنانے کے علاوہ شکایات کے تیز رفتار حل کے لیے انٹیگریٹی مینجمنٹ یونٹ کو بہتر بنایا جائے گا : مشیر خزانہ

647

اسلام آباد : مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی ہے کہ ماہانہ اہداف کے حصول کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ باقاعدگی کے ساتھ وزارت خزانہ میں جمع کروائی جائیں۔

یہ فیصلہ ایف بی آر میں اصلاحات سے متعلق مشیر خزانہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایف بی آر ریونیو کلیکشن سمیت مختلف شعبہ جات میں گروتھ پیٹرن کے تجزیے پر مبنی رپورٹس باقاعدگی کے ساتھ جمع کروائے گا۔

اس کے علاوہ فنانس ڈویژن کو مختف ریجننز میں ری فنڈز، نئے ٹیکس دہندگان، حل کی جانے والی شکایت اور پوائنٹ آف سیل ریٹیلرز کی رپورٹ بھی دی جائے گی۔

مزید برآں ایف بی آر اپیلیٹ سٹرکچر کو نئے سرے سے تشکیل دے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

حکومت نے ایف بی آر میں بطور چیف انفارمیشن آفیسر تعیناتی کے لیے نام شارٹ لسٹ کرلیا

بینک اپنے اکائونٹ ہولڈرز کی معلومات ایف بی آر کو دینے سے گریزاں

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایف بی آر انکم ٹیکس ری فنڈ کو مکمل طور پر آٹومیٹڈ بنانے کی کوششوں میں تیزی لائے گا اور اس حوالے سے پیش رفت رپورٹ باقاعدگی سے فنانس ڈویژن میں جمع کروائی جائے گی۔

اس کے علاوہ انکم ٹیکس ریٹرنز سے متعلق معاملات کو آسان بنایا جائے گا۔

مزید برآں ریجنل ٹیکس دفاتر، کارپوریٹ ریجنل ٹیکس دفاتر، لارج ٹیکس پئیرز یونٹس کی نگرانی کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ ایف بی آر ان کی کارکردگی رپورٹ باقاعدگی سے وزارت خزانہ کو پیش کرے گا۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ ایف بی آر ملکی سرحدوں پر ہونے والی سمگلنگ پرنظر رکھنے کے علاوہ اس حوالے سے کاروائی میں قبضے میں لی جانے والی اشیا کی رپورٹ باقاعدہ جمع کروائے گا۔

اجلاس میں ایف بی آر کے انٹیگریٹی مینجمنٹ یونٹ کو بہتر بنانے کے اقدامات پر اتفاق رائے کیا گیا جن کی مدد سے شکایت کو تیزی کے ساتھ حل کیا جاسکے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here