ترکی کو رواں سال 15 ملین سیاحوں سے 11 ارب ڈالر آمدنی کی توقع

666
Istanbul the capital of Turkey, eastern tourist city.

استنبول: ترکی  نے کہا ہے کہ رواں سال ملک میں 15 ملین غیر ملکی سیاحوں کی آمد اور اس شعبے سے 11 ارب ڈالر آمدنی متوقع ہے۔

یہ بات ترکی کے وزیر سیاحت مہمت نوری ارسوئے نے ایک انٹرویو میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ فضائی سفر میں بہتری کے بعد ایک کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ سیاح ترکی کا رخ کریں گے جس سے ملک کو 11 ارب ڈالر آمدنی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جون میں کورونا وائرس لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعد سے ملک کا سیاحتی شعبہ بحال ہو رہا ہے جس میں مزید بہتری کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس، یوکرین، برطانیہ اور جرمنی جیسے ملکوں کے ساتھ وسیع پیمانے پر فضائی سروس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس کے نتیجے میں جولائی کے آخر تک 6.5 ملین (65 لاکھ )غیر ملکی سیاح ترکی میں آ چکے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاحت کا سیزن دیر سے شروع ہوا تاہم توقع ہے کہ اس کا اختتام بھی دیر ہی سے ہو گا۔

یاد رہے کہ 2019ء کے دوران 45 ملین (4 کروڑ 50 لاکھ) سیاحوں نے ترکی کا رخ کیا جس سے ملک کو 34.5 ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی تھی ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here