‘ ایف بی آر پوائنٹ آف سیل سسٹم کا نفاذ ایک سال کے لیے مؤخر کرے ‘

کورونا وبا کے طویل دورانیے کی وجہ سے کاروباروں کو مالی طور پر شدید نقصان پہنچا ہے ایسے میں پوائنٹ آف سیل سسٹم کا نفاذ کسی طور بھی منصفانہ عمل نہیں : تاجر

526

پشاور : سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے اپیل کی ہے کہ کورونا سے متاثرہ کاروباری برادری کو ریلیف دینےکے لیے پوائنٹ آف سیل سسٹم کو ایک ماہ کے لیے مؤخر کردیا جائے۔

تاجروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے ہدایت کررکھی ہے کہ ٹائر ون کیٹگری کے ریٹیلرز 31 اگست 2020 خود کو پوائنٹ آف سیل سسٹم کے ساتھ منسلک کریں۔

انکا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے طویل دورانیے کی وجہ سے کاروباروں کو مالی طور پر شدید نقصان پہنچا ہے اور ایسے میں پوائنٹ آف سیل سسٹم کا نفاذ کسی طور بھی منصفانہ عمل نہیں ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کاروباری طبقے کو ریلیف دینے کے لیے اس سسٹم کے نفاذ کو ایک سال کے لیے مؤخر کردیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

حفیظ شیخ کی ایف بی آر کو کارکردگی رپورٹس باقاعدہ جمع کروانے کی ہدایت

’عمران خان ویژنری لیڈر‘، تاجر آج کل وزیر اعظم کی تعریفیں کیوں کر رہے ہیں؟

اس موقع پر انہوں نے ایف بی آر کی جانب سے ری فنڈز کی ادائیگی کو سراہا اور اس میں تیزی لانے کا مطالبہ بھی کیا۔

انکا کہنا تھا کہ کاروباری طبقہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے لہذا حکومت کو اسے سہولت فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اُٹھانے چاہیے۔

مزید برآں انہوں نے انسداد تجاوزات مہم میں تاجروں کی گرفتاری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں نے ہمیشہ حکومت کے ساتھ تعاون اور قانون پر عمل کیا ہے ایسے میں حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ تاجروں کو عزت دے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here