واشنگٹن: عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے متنبہ کیا ہے کہ کوویڈ -19 کی وجہ سے دس کروڑ افراد دوبارہ انتہائی غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر وبائی صورت حال بگڑتی رہی تو یہ تعداد زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔
ورلڈ بینک نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہنگامی صورتحال کا جواب دینے کے لیے جون 2021ء تک 100 ممالک کو ایک کھرب 60 ارب امریکی ڈالر کے فنڈز فراہم کرے گا۔
رواں سال ماہِ جون کے آخر تک عالمی بینک نے تقریباً 21 ارب امریکی ڈالر جاری کیے ہیں۔ اس کے باوجود انتہائی غریب افراد کی تعداد اب بھی بڑھ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وباء کے دوران ملازمتوں میں کمی اور اشیاء کی فراہمی کے مسائل کی وجہ سے لوگوں کو خوراک کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے اور اسی باعث صورتِ حال خراب ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشی بحران جتنا طویل ہو گا اتنے ہی زیادہ لوگ دوبارہ غربت کا شکار ہوں گے۔