ترکی کو پاکستانی برآمدات میں کمی، درآمدات میں 25 فیصد اضافہ

563

اسلام آباد: ترکی کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران کمی جبکہ ترکی سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2019-20ء میں ترکی کو 282.63 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2018-19ء کے مقابلے میں 6.16 فیصد کم ہے۔

مالی سال 2018-19ء میں ترکی کو 300.05 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

مالی سال کے آخری مہینہ جون میں ترکی کو پاکستانی برآمدات کا حجم 23.68 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال جون میں ترکی کو پاکستانی برآمدات کا حجم 24.37 ملین ڈالررہا تھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ترکی سے درآمدات میں 25.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مالی سال 2019-20ء میں ترکی سے درآمدات کا حجم 610.70 ملین ڈالر رہا، مالی سال 2018-19ء میں ترکی سے 486.01 ملین ڈالرمالیت کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

جون کے مہینہ میں ترکی سے 43.31 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی، گزشتہ سال جون میں ترکی سے 31.08 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here