واکس ویگن نے اپنی پہلی الیکٹرک کار ”آئی ڈی 4“ کی پیداوار شروع کر دی

831

برلن: جرمنی کے کار ساز ادارے واکس ویگن نے اپنی پہلی مکمل الیکٹرک کار ”آئی ڈی 4“ کی پیداوار شروع کر دی۔

واکس ویگن نے آئی ڈی 4 کی پیداوار مشرقی جرمنی کے شہر تسویکاﺅ کے پلانٹ میں شروع کی ہے، کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ریلف برانڈسیٹر کے بیان کے مطابق آئی ڈی 4 آئی ڈی تھری کا ایڈوانس ورژن ہے جو مکمل طور الیکٹرک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پلانٹ پر 1.2  ارب یورو کی سرمایہ کرکے اسے ای موبلٹی پلانٹ میں تبدیل کیا جا رہا ہے جس کے تحت آئندہ سال اس پلانٹ سے مکمل طور الیکٹرک گاڑیوں کی بھرپور پیداوار شروع ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پلانٹ سے ایم ای بی ٹیکنالوجی کی حامل تین لاکھ گاڑیوں کی پیداوار ہو گی۔ آئی ڈی 4 کو رواں سال ستمبر میں لانچ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here