سٹیٹ بینک نے خواتین کے کاروباری اداروں کیلئے قرضہ کی حد 15 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کر دی

589

اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) نے خواتین کے کاروباری اداروں کےلئے قرضہ کی حد 15 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک بڑھا دی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) نے خواتین کے کاروباروں کےلئے قرضہ کی حد ری فنانس اور کریڈٹ گارنٹی سکیم کے تحت بڑھائی ہے، یہ فیصلہ خواتین کے کاروباروں کی مالی ضروریات پوری کرنے کےلئے کیا گیا ہے کیونکہ قرضہ کی پرانی حد سے ان کی مالی ضروریات کی تکمیل میں مشکلات درپیش تھیں۔

ایس بی پی نے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کلئے حکومت کی پالیسی کے تحت قرض کی حد 50 لاکھ روپے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید برآں سٹیٹ خواتین سمیت معاشرہ کے تمام طبقات کو مالیات تک آسان رسائی کی پالیسی پر گامزن ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی بینک نے اگست 2017ء میں ری فنانس اور کریڈٹ گارنٹی سکیم متعارف کرائی تھی تاکہ کے ملک کے دور دراز اور کم ترقی یافتہ علاقوں میں کام کرنے والی خواتین کے کاروباروں کی ترقی اور فروغ میں مدد دی جاسکے۔

 ایس بی پی کے حکام نے کہا ہے کہ قرضہ کی حد میں اضافہ سے پہلے سے کام کرنے والے خواتین کے کاروباری اداروں کی ترقی کے علاوہ نئے کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے خواتین کو مالی معاونت دستیاب ہوگی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here