سی پیک پر پیشرفت سست ہوگئی؟ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا بڑا بیان سامنے آگیا

پاک چین اقتصادی راہداری تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیح، منصوبے پر پیشرفت سست ہونے سے متعلق ان سے منسوب بیان غلط طور پر پھیلایا جارہا ہے : مشیر تجارت

775

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبد الرزاق داؤد نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی رفتار سست ہونے کی باتوں کو افواہ قرار دے دیا۔

ٹوئٹر پر متعدد ٹویٹس میں انکا کہنا تھا کہ  گزشتہ کچھ دنوں سے انکے ایک غیر رسمی انٹرویو کے حوالے سے کچھ باتیں میڈیا میں کی جارہی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ وہ سی پیک منصوبوں کی رفتار سست کرنے کی تمام خبروں کو رد کرتے ہیں اور اس کے علاوہ ان سے منسوب کوئی بھی بات غلط طور پر پھیلائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

سی پیک اتھارٹی کا نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

حکومت کی سی پیک کے لیے آٹھ نئے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں کی پیشکش

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبوں پر کام بھرپور انداز میں جاری ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیح ہے۔

اپنی ٹوئیٹس میں انکا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کے اگلے فیز میں ملک میں صنعت اور زراعت کے شعبے پر توجہ دی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here