
بنکاک: تھائی لینڈ کی اقتصادی شرح نمو میں دوسری سہ ماہی کے دوران 12.2 فیصد کمی ہوئی جو 20 سال کی بدترین شرح ہے اوراس کی وجہ کورونا وائرس کے نتیجے میں ہونے والا لاک ڈاﺅن ہے۔
تھائی قومی اقتصادی و سماجی ترقی کی کونسل کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ چین کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا دوسرا ملک تھا تاہم یہ زیادہ متاثر نہیں ہوا۔
جنوری میں پہلا کیس سامنے آنے کے باوجود اب تک صرف 3300 مریض سامنے آئے جبکہ وائرس سے صرف 58 اموات ہوئیں تاہم ملکی معیشت کو دھچکا وائرس کے نتیجے میں ہونے والے لاک ڈاﺅن سے لگا جس سے بالخصوص سیاحتی سرگرمیاں بند ہونے سے اقتصادی شرح نمو کو سخت نقصان پہنچا۔
اس سے قبل 1998ء کے ایشیائی مالیاتی بحران کے دوران تھائی لینڈ کی اقتصادی شرح نمو میں 12.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔