پنجاب میں جھینگے کی پیداوار کا پائلٹ پراجیکٹ شروع، حکومت سبسڈی دے گی

1024

اسلام آباد: پنجاب میں جھینگے کی پیداوار کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔ منصوبہ پر 2.647 ارب روپے لاگت آئے گی۔

صوبہ پنجاب میں ماہی پروری و آبی حیات کے محکمہ کے حکام نے کہا ہے کہ منصوبے کے لئے ضلع مظفرگڑھ کو منتخب کیا گیا ہے جہاں کے موسمی حالات جھینگے کی فارمنگ کے لئے موزوں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جھینگے کی پیداوار میں دلچسپی رکھنے والوں کو حکومت سبسڈی فراہم کرے گی۔ منتخب فارمرز کو پہلے سال 75 فیصد اخراجات کی سبسڈی ملے گی جبکہ دوسرے سال 50 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ منصوبہ 2500 ایکڑ رقبہ پر مکمل کیا جائے گا جس میں پہلے ایک تا تین سال کے دوران 1250 ایکڑ رقبہ پر فارم بنائے جائیں گے جبکہ آخری دو سال میں مزید 1250 ایکڑ رقبہ پر فارم تعمیر کئے جائیں گے۔

محکمہ ماہی پروری پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سکندر حیات نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ان کا محکمہ پنجاب میں مچھلی اور جھینگے کی پیداوار میں اضافہ کے لئے اقدامات کر رہا ہے تاکہ عوام کی پروٹین کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پائلٹ پروجیکٹ سے علاقہ کی معاشی و سماجی ترقی میں مدد ملے گی۔ پنجاب میں مچھلی کے فارمرز سمیت جھینگے کی فارمنگ میں دلچسپی رکھنے والوں کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی جس سے ان کی استعداد کار کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here