کروڑوں یونٹس بجلی کی فراہمی کے باوجود خیبر پختونخوا نیٹ ہائیڈل منافعےکی ادائیگی کا منتظر

صوبے میں اربوں روپے کی لاگت سے کئی منصوبے مکمل کیے گئے جن سے نیشنل گرڈ کو بجلی فراہم کی جارہی ہے مگر معاملات طے نہ ہونے کے باعث نیٹ ہائڈل پرافٹ کی ادائیگی نہیں ہوسکی، صوبے کے معاشی بحران کے باوجود معاملے کے حل کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا۔

728

پشاور: ماچھی ہائیڈرو پراجیکٹ سے بجلی کے حصول اور اس کی فروخت کے لیے پختونخوا انرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے درمیان تاحال معاہدہ نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے اس منصوبے سے صوبائی حکومت کو کوئی آمدن نہیں ہو رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبےکے معاشی بحران کے باوجود مرکزی اور صوبائی حکومت اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہیں اور دونوں جگہوں پر ایک ہی جماعت کی حکومت ہونے کے باوجود معاملہ تاحال لٹکا ہوا ہے اور اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

پیسکو حکام کے مطابق 2.6 میگاواٹ کے اس منصوبے کو مردان گرڈ سٹیشن کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے مگر ابھی تک اس سے حاصل ہونے والی بجلی کی قیمت کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیے:

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے ذمہ دار ہم نہیں وفاقی حکومت ہے، کے الیکٹرک کا نیپرا کو جواب

پاور کمپنیوں سے معاہدہ ہو گیا، اب سستی بجلی دستیاب ہو گی: وزیراعظم

اُدھر نیپرا نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو منصوبے سے حاصل ہونے والی بجلی کی قیمت کے تعین کے لیے درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی  ہے۔

ایک اندازے کے مطابق منصوبے سے  اب تک 10.3 ملین یونٹس نیشنل گرڈ کو فراہم کیے جاچکے ہیں جس کے عوض مرکز کو صوبے کو 73 ملین روپے ادا کرنے ہیں۔

پرافٹ اردو سے گفتگومیں پختونخوا انرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے حکام کا کہنا تھا کہ صوبے میں اربوں روپے کی لاگت سے کئی منصوبے مکمل کیے جاچکے ہیں جن سے نیشنل گرڈ کو بجلی بھی فراہم کی جارہی ہے مگر معاملات حل نہ ہونے کی وجہ سے مرکز نے ابھی تک صوبے کو نیٹ ہایڈل پرافٹ کی ادائیگی نہیں کی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے بجلی کے خالص منافعے کی مد میں واجبات کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے صوبے میں دیگر منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کا سامنا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here