زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 19.518 ارب ڈالر ہو گیا، سٹیٹ بینک

704

اسلام آباد: سٹیٹ بینک نے کہا ہےکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 19.518 ارب ڈالر ہو گیا۔

سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 7 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم  12.469 ارب ڈالر تھا۔

پیوستہ ہفتہ کے اختتام پر سٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 12.542 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

اعدادوشمارکے مطابق 7 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں شیڈول بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.049 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

پیوستہ ہفتہ میں شیڈول بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے محفوظ ذخائر کا حجم  7.020 ارب ڈالر رہا تھا۔

یوں سٹیٹ بینک اور شیڈول بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم  19.518 ارب ڈالر کی سطح پر ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here