حکومت کا نیس پاک کی مدد سے پشاور میں 8,500 کنال پر ہاؤسنگ کالونی بنانے کا فیصلہ

نیس پاک منصوبے کے حوالے سے سروے، فیزیبیلٹی سٹڈی، پی سی ون اور پی سی ٹو کی تیاری سمیت متعدد امور میں مدد فراہم کرے گی، پراجیکٹ پر سو ارب روپے لاگت آئے گی

656

کراچی : پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن نے سوری زئی پشاورمیں ہاؤسنگ سکیم کے قیام کے لیے نیس پاک سے انجینئرنگ کنسلٹنسی کے لیے رابطہ کیا ہے۔

نیس پاک کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر مسعود کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انکی کمپنی وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک میں ہاؤسنگ سیکٹر کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے لیے بنک فنانس پر مارک اپ سبسڈی کی منظوری دے دی گئی

صرف تعمیراتی شعبے پر توجہ دینے سے معشیت بحال نہیں ہوسکتی : معاشی ماہرین

پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کی جانب سے پشاور میں شروع کیے جانے والے ہاؤسنگ منصوبے کی لاگت ایک سو ارب روپے ہے اور اسکا رقبہ آٹھ ہزار پانچ سو کینال ہے۔

نیس پاک منصوبے کے حوالے سے سروے، فیزیبیلٹی سٹڈی، پی سی ون اور پی سی ٹو کی تیاری، ماسٹر پلاننگ، انفراسٹرکچر ڈیزائن، گھروں، اپارٹمنٹوں، کمرشل اور پبلک مقامات، ٹینڈر کی تیاری ، تعمیراتی ڈرائنگ اور منصوبے کی نگرانی کے حوالے سے مدد فراہم کرے گی۔

نیس پاک اسلام آباد کے چیف انجینئر سلمان شاہد کو پراجیکٹ مینیجر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here