اسلام آباد: متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانی محنت کشوں کو لے کر پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز ملتان پہنچ گئی۔
وزارت اوورسیز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے انتظامات یو اے ای کی کاروباری شخصیت سہیل گلداری نے کئے۔ خلیج ٹائمز کے مالک سہیل گلداری نے 200 پاکستانیوں کو مفت ٹکٹس فراہم کئے تھے۔
سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پرمعاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی میں تعاوون کرنے پر معروف بزنس مین سہیل گلداری کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانیوں کی واپسی کا وعدہ پورا کرنے پر سہیل گلداری کے شکر گزار ہیں، کورونا کے مشکل ٹائم پر پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑے ہونے پر خوشی ہے۔ مزید ہم وطنوں کی واپسی کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں۔