یوریا کھاد کی مانگ پوری کرنے کے لیے نجی شعبے نے پیداوار شروع کردی

سوئی ناردرن نے یوریا کھاد کی پیداوار کے لیے ایگری ٹیک کے پلانٹ کو رعایتی نرخوں پر گیس کی فراہمی شروع کردی، ماہرین نے دسمبر، جنوری اور فروری میں یوریا کی پیداوار دولاکھ میٹرک ٹن کے بفر سٹاک سے کم رہنے کا امکان ظاہر کردیا

1216

اسلام آباد: رواں برس کی مانگ پوری کرنے کے لیے نجی شعبے نے رعایتی نرخوں پر یوریا کھاد کی پیداوار شروع کردی۔

اس حوالے سے ایگری ٹیک لمیٹڈ نے اپنے پلانٹ کو مقررہ حد تک گرم ہونے کے لیے چالو کردیا ہے، اس عمل میں تین دن لگتے ہیں۔

پرافٹ اردو کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے تین اگست کو ایک خط کے ذریعے ایگری ٹیک کو اس کے پلانٹ کو گیس کی فراہمی شروع ہونے کی اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیے:

کھاد سبسڈی واﺅچرز کی تصدیق میں کوتاہی کے مرتکب افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پاکستان میں زراعت کو ترقی دینے کے لیے چین بڑے اقدام پر راضی

ذرائع کا پرافٹ اردو کوبتانا تھا کہ ایگری ٹیک کو 756 ایم ایم بی ٹی یو کے رعایتی نرخوں پر آر ایل این جی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔

انکا مزید بتانا تھا کہ ایگری ٹیک کی گیس کی طلب 28.5mmcfd  ہے جب کہ اسکا پلانٹ یومیہ تیرہ سو ٹن یوریا کھاد پیدا کرسکتا ہے۔

اُدھر نیشنل فرٹیلائزر ڈیویلپمنٹ سنٹر کے مطابق رواں برس دسمبر اور اگلے برس جنوری اور فروری میں یوریا کھاد کی دستیابی دولاکھ میٹرک ٹن کے بفر سٹاک سے کم رہنے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here