حصص کی مبینہ انسائڈر ٹریڈنگ، ٹی آر جی کے خلاف ایس ای سی پی کی تحقیقات شروع

سرمایہ کاروں نے سٹیزن پورٹل پر ٹی آر جی کی جانب سے مبینہ انسائڈر ٹریڈنگ کے ذریعے حصص کی مالیت 12 سے پچاس روپے تک پہنچانےکی شکایت درج کروائی تھی جس پر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے کاروائی کا آغاز کردیا

948

اسلام آباد : سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کوٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ میں انسائڈر ٹریڈنگ کی تحقیقات کرنے اور اس ضمن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق سرمایہ کاروں نے ٹی آر جی کی غیر معمولی شئیر ٹریڈنگ کے حوالے سے ایس ای سی پی کو متعدد شکایات درج کروائیں تھیں۔

شروع میں ان شکایات پر کان نہیں دھرے گئے مگر وزیراعظم کے سٹیزن پورٹل پر اس حوالے سے شکایت درج کروانے پر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے:

ٹی آر جی پاکستان کا امریکی ٹیلی کام کمپنی کیساتھ 5 سالہ معاہدہ طے پاگیا

پرافٹ اردو نے اس حوالے سے شکایت کنندگان کی جانب سے ایس ای سی پی کو لکھے گئے خط کی کاپی حاصل کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ” اسٹاک مارکیٹ ہمارے ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے جس کے ذریعے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری آتی ہے مگر بدقسمتی سے کچھ لوگ ناجائز اور غیر قانونی کاموں کے ذریعے اسے بدنام کررہے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ حال ہی میں ٹی آر جی کے اسٹاک کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں اسکی قیمت 12 روپے سے  50 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

ایس ای سی پی عالمی تنظیم آئیسکو کے بورڈ کا پانچویں بار رکن منتخب

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا  گیا ہے کہ جب ٹی آر جی کے شئیرز 44 روپے پر ٹریڈ کر رہے تھے تب کمپنی نے 21 جولائی  2020 کو ایک خچ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ٹی آر جی امریکی اسٹاک ایکسچینج NASDAQ کی لسٹڈ کمپنی بننے جارہی ہے اور یہ چیز انسائڈ ٹریڈنگ کو ظاہر کرتی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹی آر جی سرمایہ کاروں کو پھنسانے اور گمراہ کرنے کے لیے اس سے پہلے بھی ایسی حرکتیں کرتی رہی ہے۔

شکایت کنندہ نے خط میں مزید کہا  کہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے سیکشن 139 کے تحت معاملے کی تحقیقات کی جائیں اورالزام لگایا کہ ٹی آر جی  نے انسائڈ ٹریڈنگ کے ذریعے دو ارب روپے کمائے ہیں۔

ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے ٹی آر جی کی جانب سے انسائڈ ٹریڈنگ کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور کمیشن کمپنی سے اسکی NASDAQ میں ممکنہ لسٹنگ کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کرے گا۔

معاملے کے حوالے سے ایس ای سی پی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیشن تمام شکایات کی مکمل تحقیقات کروائے گا اور ٹی آر جی کی جانب سے انسائڈ ٹریڈنگ کے معاملے پر ضابطہ کار کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here