ٹوکیو: مالیاتی تحقیق کی کمپنی تیئکوک ڈیٹا بینک کے ایک جائزے کے مطابق جاپان بھر میں 400 کاروباری ادارے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے اثرات کے باعث خسارے کا شکار ہوئے ہیں۔
اس مجموعی تعداد میں ملک بھر کی وہ کمپنیاں شامل ہیں جو دیوالیہ ہو گئی ہیں یا پھر جنہوں نے 3 اگست دن گیارہ بجے تک کاروبار بند کر دیئے ہیں اور دیوالیہ ہو جانے کے طریقہ کار کا آغاز کر دیا ہے۔
ان میں شراب خانوں اور ریستورانوں سمیت 54 کاروباری ادارے کھانے پینے کی صنعت سے وابستہ ہیں۔
دیوالیہ ہونے والے ہوٹلوں اور جاپانی انداز کے سرائے خانوں کی تعداد 48 ہے۔ ملبوسات ساز کمپنیوں اور خوراک کی تھوک صنعتوں سے وابستہ اداروں کی تعداد 25، 25 ہے۔