طبی مقاصد کیلئے آکسیجن سلینڈرز کی درآمد پر سیلز ٹیکس معاف

556

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے طبی مقاصد کیلئے آکسیجن  گیس اور آکسیجن سلینڈرز کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی مد میں تین ماہ کی چھوٹ دے دی ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری مراسلہ کے مطابق وفاقی حکومت نے سیلز ٹیکس ایکٹ مجریہ 1990ء کی متعلقہ شقوں کے مطابق طبی مقاصد کیلئے آکسیجن گیس اور کرائیوجینک سلنڈروں کی درآمد پر23 جون 2020ء سے تین ماہ کیلئے مکمل سیلز ٹیکس کی چھوٹ دیدی ہے۔

سیلزٹیکس سے استثنیٰ 23 جون 2020ء سے لیٹرآف کریڈٹ یا اشیاء کی ڈکلیریشن فارم کی بنیاد پر دی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here