جعلی لائسنس : پی آئی اے انتظامیہ کی تازہ کاروائی میں متعدد ہواباز نوکری سے فارغ

جولائی کے مہینے میں جعلی ڈگریوں، فلائنگ لائسنس اور ڈیوٹی سے بلا اجازت طویل عرصے تک غیر حاضر رہنے کی وجہ سے قومی ائیر لائن نے اپنے 63 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا

762

کراچی : جعلی اور مشکوک لائسنس والے ہوابازوں کے خلاف پی آئی اے کا ایکشن جاری،  قومی ائیر لائن نے مزید پانچ پائلٹس کو نوکری سے برخاست کردیا۔

ملازمت سے نکالے جانے والے تمام ہوابازوں کے لائسنس جعلی ہیں۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری ایک نوٹی فکیشن کے مطابق جولائی کے مہینے میں قومی ائیر لائن نے جعلی اور مشکوک ڈگریوں  اور طویل عرصے تک ڈیوٹی سے غیر حاضری کی بنا پر اپنے 63 ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا۔

یہ بھی پڑھیے:

پی آئی اے کا غیر ملکی جہازوں اور ہوابازوں کی مدد سے برطانیہ کے لیے پروازیں چلانے کا اعلان

ٹرمپ نیویارک میں واقع پی آئی اے کا روز ویلیٹ ہوٹل خریدنا چاہتے ہیں 

ان ملازمین میں سے 28 کو جعلی ڈگری کی بنا پر ، 27  کو بلا اجازت طویل عرصے تک غیر حاضری پر، ایک اور غیر تسلی بخش کارکردگی کی وجہ سے، دو کو فنڈز میں خرد برد کے باعث جبکہ پانچ کو جعلی فلائنگ لائسنس کی بنا پر نوکریوں سے برخاست کیا گیا۔

اس سے پہلے جولائی میں قومی فضائی کمپنی نے جعلی ڈگریوں اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کے باعث اپنے 49 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here