ایف بی آر کے چھاپے، 3 ارب 80 کروڑ روپے مالیت کی سمگل شدہ اشیاء ضبط

گٹکا، چھالیہ، خشک دودھ، سگریٹس، ایرانی ڈیزل، ٹائر، نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیاں، منشیات، کپٹرا، سونا اور غیر ملکی کرنسی شامل

709

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ماہ جولائی میں تین ارب 80 کروڑ روپے مالیت کی سمگل شدہ اشیاء کو ضبط کیا جن میں گٹکا ، چھالیہ، خشک دودھ، سگریٹس، ایرانی ڈیزل، ٹائرز، نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیاں ، منشیات، کپٹرا، سونا اور غیر ملکی کرنسی شامل ہیں۔

ماہ جولائی میں ضبط ہونے والی سمگل شدہ اشیاء کی مالیت پچھلے سال جولائی 2019ء کے دوران ضبط کی گئی سمگل شدہ اشیاء کی مالیت کی نسبت 143 فیصد زائد ہے۔

پچھلے سال ماہِ جولائی میں ایک ارب 56 کروڑ روپے مالیت کی سمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئیں۔

پاکستان کسٹمز نے وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پولیس، فرنٹیر فورس، پاکستان رینجرز اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے تعاون سے پورے ملک باالخصوص کوئٹہ، پشاور، کراچی، لاہوراور ملتان میں سمگلنگ کی روک تھام کے لئے آپریشنز تیز کر دئیے ہیں۔

ان آپریشنز میں سمگل شدہ اشیاء کی آمدورفت اور فروخت کو روکنا اور ذخیرہ کرنے والے گوداموں میں چھاپے شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here