اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

670

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں پر نظرثانی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اوگرا نے مقامی سطح پر پیدا کی جانے والی ایل پی جی کی قیمت 11.8 کلوگرام سلنڈر کے عوض 18.48 روپے اضافہ کیا ہے۔

نظرثانی شدہ قیمتوں کے بعد اوپن مارکیٹ میں 11.8 کلوگرام والا سلنڈر 1363 روپے میں فروخت کیا جائے گا جو جولائی 2020 میں 1345 روپے میں دستیاب تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

اوگرا نے سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے 2018-19 جاری کردی

اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

اس دوران، اگست کے لیے ایل پی جی کا ریٹ فی میٹرک ٹن 115555.55 روپے مقرر کیا گیا تھا۔ گزشتہ ماہ کے دوران فروخت کی جانے والی ایل پی جی کی قیمت 113988 فی ایم ٹی تھی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here