حکومت کا او جی ڈی سی ایل، ماری پٹرولیم اور پاکستان پٹرولیم کے حصص کی فروخت کا فیصلہ

وزیر نجکاری محمد میاں سومروں کی زیر صدارت نجکاری کمیشن کے اجلاس میں تینوں پٹرولیم کمپنیوں کے دس فیصد حصص فروخت کرنے کی منظوری دے دی گئی

1297

اسلام آباد : وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت  نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ اور ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی فروخت کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مارکیٹ کے حالات کے جائزے اور وزارت پٹرولیم کی درخواست کے پیش نظر مذکورہ تمام کمپنیوں کے سات کے بجائے دس فیصد حصص فروخت کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیے:

حکومت کا سٹیل مل کی نجکاری کے بجائے نجی شعبے کی مدد سے چلانے کا فیصلہ

اجلاس میں  پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کےدس فیصد حصص کیپیٹل مارکیٹ میں فروخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاہم یہ کام مارکیٹ کی صورتحال بہتر ہونے پر کیا جائے گا۔

مزید برآں نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں پاکستان انجینئرنگ کمپنی کی نجکاری میں حائل قانونی اور دوسرے معاملات پر بھی غور کیا گیا اور وزارت صنعت و پیداوار کی یقینی دہانی کے پیش نظر معاملے پر مزید کاروائی بیس اگست تک لیے مؤخر کردی۔

یہ بھی پڑھیے:

سیمنٹ فیکٹریوں کے من مانے نرخوں کے خلاف حکومت، مسابقتی کمیشن اِن ایکشن

اس کے علاوہ کمیشن نے جناح کنونشن سنٹر اور اس سے ملحقہ زمین کے کمرشل استعمال کی بھی اجازت دے دی۔

مزید برآں اجلاس میں نجکاری کمیشن آرڈیننس کے پارٹ سیون اور آرٹیکل 35 کے تحت ٹرانزیکشن مینیجروں کے لیے ہدایات کی منظوری بھی دی گئی جوکہ انہیں اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں ادا کرنے میں مدد دیں گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here