اسلام آباد : وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ اور ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی فروخت کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مارکیٹ کے حالات کے جائزے اور وزارت پٹرولیم کی درخواست کے پیش نظر مذکورہ تمام کمپنیوں کے سات کے بجائے دس فیصد حصص فروخت کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیے:
حکومت کا سٹیل مل کی نجکاری کے بجائے نجی شعبے کی مدد سے چلانے کا فیصلہ
اجلاس میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کےدس فیصد حصص کیپیٹل مارکیٹ میں فروخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاہم یہ کام مارکیٹ کی صورتحال بہتر ہونے پر کیا جائے گا۔










































