کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) سٹاک بروکرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2020-21ء میں حماد نذیر کہر صدر منتخب ہو گئے۔
دیگر عہدیداروں میں محمد منیر خانانی نائب صدر، محمد عادل غفار جنرل سیکریٹری، فواد یوسف جوائنٹ سیکریٹری، کاظم سلطان دتو خزانچی منتخب ہوگئے ہیں۔
الیکشن کمشنر عثمان سلیم کاسمانی کے اعلامیے کے مطابق منیجنگ کمیٹی کی نشستوں پر امین یوسف بالاگام والا، عبدالصمد سلیم، غلام مجتبیٰ سکر والا، محمد زاہد علی حبیب اور نعمان عبدالمجید آدم کامیاب قرار پائے۔
ایسوسی ایشن کے اجلاس عام میں سالانہ حسابات کی منظوری بھی دے دی گئی۔