پہلا الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشن اسلام آباد میں قائم

697

اسلام آباد: پاکستان میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے لئے پہلا چارجنگ سٹیشن اسلام آباد میں قائم اور فعال کر دیا گیا۔

پہلا چارجنگ سٹیشن بارکٹرون انرجی کمپنی کی طرف سے یہاں پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) ایف۔7 مرکز میں قائم کیا گیا ہے۔

پی ایس او کے لئے پہلے الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجر کی سپلائی، تنصیب اور کمیشن کی کامیابی کے بعد چارجنگ سٹیشن کو فعال کر دیا گیا تھا۔

ترجمان وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اس اقدام کو ملک کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے جس سے جلد ہی سڑکوں پر بجلی سے چلنے والی گاڑیایوں کی ریل پیل ہو گی۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ الیکٹریکل وہیکلز چارجنگ سٹیشن کے افتتاح سے مستقبل میں بجلی کی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی مستقبل میں گاڑیوں کو بیٹری پر منتقل کرنے کی پالیسی پر بھی کام کر رہی ہے۔ پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز کی مینوفیکچرنگ یونٹس کے قیام پر صرف ایک فیصد ڈیوٹی ہوگی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here