کراچی: عالمی بینک نے پاکستان کو فنانسنگ ایگریمنٹ کے تحت 505 ملین ڈالر جاری کر دیے، گزشتہ ہفتے پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق “اس فنانسنگ کا مقصد ادارہ جاتی فریم ورک، بجٹ مینجمنٹ اور ریگولیٹری فریم ورک کو بہتر بنانے اور بجٹ کے لیے تعاون فراہم کرنا ہے”۔
یہ واضح رہے کہ پاکستان کے چین، افغانستان اور نیپال کے ساتھ ملکر کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے اتفاق کے بعد یہ پیشرفت سامنے آئی ہے۔
اس موقع پر وزیربرائے اقتصادی امور خسرو بختیار نے پاکستان کی نمائندگی کی۔
چینی وزیرخارجہ نے اس موقع پر کہا کہ چین کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں جیتنے تک لوگوں کی زندگی کو محفوظ بنانے اور صحت کے میدان میں پاکستان، افغانستان اور نیپال کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔
افغانستان، پاکستان اور نیپال کے وزراء نے کہا کہ تینوں ممالک کورونا وائرس کے خلاف چین کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں، ورچؤل اجلاس میں سی پیک سے متعلق ٹرانسپورٹ اور تجارت، ‘سلک روڈ آف ہیلتھ’ کی تعمیر سے متعلق بھی یقین دہانی کرائی گئی۔