کورونا کے قہر نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو نقصان میں دھکیل دیا

مہلک وبا سے پہلے پاکستان کی فضائی حدود سے ایک ہزار پروازیں گزرتی تھیں جن کی تعداد بائیس فیصد کم ہوچکی ہے، چار ماہ میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ساڑھے تیس ارب روپے کا نقصان

654

اسلام آباد : مہلک کورونا وائرس کے باعث سفری پابندیوں اور پروازوں میں کمی کی تعداد میں کمی کی وجہ سے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو چار ماہ میں ساڑھے تیس ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق محدود فلائٹ آپریشنز کی وجہ سے سی اے اے کو ریونیو میں ماہانہ بیس کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

ایسا اس لیے ہو رہا ہے کیونکہ پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں کی تعداد میں مہلک وبا کے پھوٹنے کے بعد سے بائیس فیصد کمی ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے یومیہ ایک ہزار پروازیں پاکستانی حدود سے گزرتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا : ایشین انفرا سٹرکچر انویسٹمنٹ بنک نے پاکستان کے لیے مزید قرض کی منظوری دے دی

پی آئی اے پر پابندی، پاکستانی پھل اور سبزیاں اب ترکش ائیر لائن کے ذریعے برآمد کی جائیں گی

صرف مارچ کے مہینے میں وبا کے باعث سفری پابندیوں کی وجہ سے  پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہونے کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 3.6 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

اُدھر جعلی پائلٹس کا معاملہ سامنے آنے پر لگنے والی پابندی اور مہلک وبا کے باعث پروازوں کی بندش کے باعث قومی ائیر لائن کا خسارہ ایک سو ارب روپے تک  پہنچنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ وزیر ہوابازی غلام سرور خان کے اس انکشاف کے بعد کہ  پاکستانی ہوابازوں کی بڑی تعداد کے لائسنس جعلی ہیں یورپی یونین، امریکا، برطانیہ اور کچھ افریقی ممالک نے پی آئی اے کی پروزاوں پر پابندی لگادی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here